counter easy hit

آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کا بھر پور احتجاج کا فیصلہ،

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ تجویز زیر گور آئی ہے کہ اگر آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا تو پھر پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کی قیادت صنم بھٹو کریں گی۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت پی پیرہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں پپیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر آصف زرداری کو گرفتار کر لیا جاتا ہے تو پیپلز پارٹی بھرپور احتجاج کرے گی۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوذ نے ذذرائع کے ھوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ تجویز زیر غور لائی جا رہی ہے کہ اگر آصف زرداری گرفتار ہو جاتے ہیں تو احتجاجی تحریک کی قیادت صنم بھٹو کریں گی ، کچھ رہنماؤں نے اعلیٰقیادت کو یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، جبکہ کچھ رہنماؤں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ حکومت مخالف تھریک کا معاملہ پی پی سینٹرل ایگیزیکٹو کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل کیا جائے ۔