counter easy hit

صنم بلوچ کے بعد ٹی وی کی ایک اور معروف میزبان نے مارننگ شوز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک )ٹی وی کی معروف میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے مارننگ شوز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے دس سال قبل اے آروائی کے مارننگ شو’گڈمارننگ پاکستان‘سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ جیو ٹی وی کے ساتھ’اٹھوجاگوپاکستان‘ کرتی رہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے سی ٹی وی اور ہم ٹی وی کےساتھ بھی کام کیا جس کے علاوہ انہوں نے ڈرامہ سیریل’وعدہ‘اور’خان‘ میں اداکاری بھی کی۔تفصیلات کے مطابق مارننگ شوزمیں نئے رجحانات متعارف کرانے والی شائستہ لودھی کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار رہی اور انہیں دوسری شادی کرنا پڑی۔شائستہ لودھی نے کچھ عرصہ پہلے کراچی میں سکن ٹریٹمنٹ کا جدید کلینک بھی بنایا ہے۔شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نے شو پر شادیوں کے رجحان کو فروغ دیا ۔جس کی میں مجرم ہوں لیکن پھر سب کچھ ختم ہو گیا۔جہاں میرا کام پسند کیا گیا وہیں مجھے پر تنقید بھی بہت ہوئی۔لیکن اب میں مزید یہ سب کچھ نہیں کرسکتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو اب کسی چینل سے کام نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ وہ ساری توجہ اپنے کلینک کو دینا چاہتی ہیں۔