لاہور: ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراپنا بیان ریلیزکرتے ہوئے سلمان خان کو ملنے والی سزا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ مجھ پر تنقید کرسکتے ہیں، لیکن یہ فیصلہ صحیح نہیں۔ جس پر لوگوں نے انھیں سلمان خان کے ایک اور کیس ’ہٹ اینڈ رن‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ شائقین نے انھیں یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ سلمان کے بجائے زیادہ اہم مسائل پر اپنی آواز اٹھائیں۔

صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ماروا حسین جان بوجھ کر ایسی ہیجان انگیز تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔ تاکہ انھیں زیادہ سے زیادہ ’’رسپانس ‘‘ ملے۔








