counter easy hit

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کی بھی رہائی۔۔۔؟؟؟ پوری قوم کو ایک اور سرپرائز دے دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی بیماری نوازشریف سے بھی سنگین ہے،آصف زرداری کو بڑی ملٹی پل بیماریاں اور تکالیف ہیں،میاں نوازشریف اگر ضمانت ملی ہے، تو پھر آصف زرداری کی بھی ضمانت ہوجانی چاہیے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون تو سارے معاملات کو سادہ زبان میں دیکھتا ہے، نوازشریف کی ضمانت کا طبی بنیادوں پر ہونا ، ڈاکٹروں کی رپورٹ پر منحصر ہے۔ڈاکٹروں کی رپورٹ یقینا یہ ہوگی کہ نوازشریف کو سنگین بیماری ہے۔اس سے زیادہ قانون کچھ نہیں کہتا ، لیکن نوازشریف کے اس فیصلے کو میرٹ پر نہیں کہا جاسکتا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی اپیل چل رہی ہے، وہاں بھی ضمانت ممکن ہے، کیونکہ اگر لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیاد پرضمانت کردی ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی ضمانت ممکن ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمیں ایک وفاقی وزیر نے بتایا کہ آصف زرداری کی طبیعت میاں نوازشریف سے بھی زیادہ خراب ہے۔آصف زرداری کو بڑی ملٹی پل بیماریاں اور تکالیف ہیں، ان کو ریڑھ کی ہڈی، شوگر،دل کا عارضہ اور دوسری تکالیف ہیں، ہم توسوچتے ہیں میاں نوازشریف اگر ڈاکٹرز کی رپورٹ ضمانت ملی ہے، تو پھر آصف زرداری کی بھی ضمانت ہوجانی چاہیے۔دوسری جانب ترجمان نیب نے بیان جاری کیا ہے کہ ا نسانی ہمدردی اور طبی بنیاد پر نوازشریف کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔ان کے کہنے کا مطلب اگر نیب سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ضمانت کی مخالفت کرتی اور عدالت میں ٹھوس دلائل دیے جاتے تو نوازشریف کی ضمانت ہونا ناممکن تھی۔ تاہم نوازشریف کی بیماری کے باعث ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس لیے نیب نے ا نسانی ہمدردی اور طبی بنیاد پر نوازشریف کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔

After, Nawaz Shareif, Asif Ali Zardari, got, released, from, Jail, another, surprise, for, Nation

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website