counter easy hit

محمد حفیظ کے بعد دنیائے کرکٹ کے ایک اور بڑے کھلاڑی گوتم گھمبیر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے 15سال پر محیط اپنا ٹیسٹ کیریئرختم کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اور کیریئرمیں رہنمائی کرنیوالوں کا شکریہ بھی اداکیا لیکن اب محمد حفیظ کے بعد دنیائے کرکٹ کے ایک اور بڑے کھلاڑی اور بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر نے بھی ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں گوتم گھمبیر کاکہناتھاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا دکھی دل کیساتھ فیصلہ سنارہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ میراٹائم ختم ہوگیاہے ۔یاد رہے کہ 2011 کے ورلڈ کپ میں گوتم گمبھیر نے شاندار 97 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔یادرہے کہ اس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ 15 سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، اس سفرمیں جس جس نے میری رہنمائی کی اس کا شکر گزار ہوں، اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں،پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا امید کرتا ہوں پاکستان ٹیم مستقبل میں بہت اچھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ اپنی تمام تر توجہ محدود اووز کی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کیا تھا، سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 126 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن پھر اس کے بعد سات ٹیسٹ اننگز میں مجموعی طور پر 66 رنز ہی بنا سکے۔ محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے 54 ٹیسٹ میچز میں 38 اعشاریہ 35 کی اوسط سے 3644 رنز بنا چکے ہیں جس میں 10 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں محمد حفیظ کا سب سے زیادہ اسکور 224 رنز ہے۔  اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں محمد حفیظ 53 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستان نے 274 رنز کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 139 رنز بنالیے ہیں ۔ تاہم محمد حفیظ اوپننگ کیلئے آئے اور وہ بغیر کوئی سکور بنائے ہی آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ جس کے بعد اچانک ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سامنے آیاہے ۔