counter easy hit

وتعز من تشاء وتذل من تشاء۔۔۔ کل عمران خان سے ملاقات نہ ہو پانے کے بعد جب عامر لیاقت واپس آئے تو صحافی نے ان پر کیسے جملے کَسے؟

کراچی (ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف رہنماﺅں سے ملاقاتیں اور اجلاس بھی کیا تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت وزیراعظم سے ملاقات میں کامیاب نہیں ہوئے اور اجازت نہ ملنے پر دروازے سے ہی واپس چلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے اور دروازے کے باہر کھڑے ہوئے اندر جانے کیلئے انتظار کر رہے تھے کہ اس دوران صحافی وہاں آن پہنچے اور عامر لیاقت سے گفتگو شروع کر دی ۔صحافی نے عامر لیاقت سے سوال کیا کہ ” آپ ابھی کیوں رکے ہوئے ہیں کیا آپ کو اندر نہیں جانے دیا جارہاہے ؟ جس پر عامر لیاقت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہ جانے دینی جیسی کو ئی بات نہیں ہے ، آپ ایسی بات کیوں کر رہے ہیں ، طریقہ کار ہوتاہے ، اندر نام لکھا ہو گا چیک کر کے پھر اندر جانے دیا جائے گا ، میٹنگ اس لیے دس منٹ پہلے آ گیا ہوں ۔“ عامر لیاقت نے اپنی بات ختم کی تو صحافی نے ایک اور سوال کر دیا کہ ’ کیا آپ کو بہت خوشی ہے اس لیے پہلے آ گئے ہیں ؟ جس پر عامر لیاقت کا کہناتھا کہ نہیں نہیں دراصل وقت سے پہلے پہنچ جانا چاہیے ۔“انہوں نے کہا کہ ان کو اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی تھی۔ عامر لیاقت نے کہا کہ وہ پانچ منٹ پہلے آگئے ہیں اور ان کو سکیورٹی کی بنا پر روکا گیا ہے، ابھی تھوڑی دیر میں اجلاس میں شرکت کروں گا۔لیکن پی ٹی آئی ایم این اے نے کچھ دیر انتظار کیا اور اس کے بعد وہاں سے روانہ ہوگئے۔