counter easy hit

امریکہ اور کیوبا کے درمیان باؤن سال بعد پوسٹل سروس بحال کرنے پر اتفاق

 US and Cuba resume postal service

US and Cuba resume postal service

امریکہ اور کیوبا نے باون سال بعد براہ راست پوسٹل سروس دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ہوانا: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ طویل مذاکرات کے بعد کیوبا اور امریکہ نے براہ راست پوسٹل سروس کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ پلان آنیوالے ہفتوں میں موثر ہو گا اور اس کے بعد مستقل جاری رہے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ پوسٹل سروس 1963ء میں اس وقت منسوخ ہوئی تھی جب واشنگٹن نے ہوانا کے منہ پر پابندیوں کا طمانچہ مارا تھا۔ دونوں ممالک نے 2009ء میں پوسٹل سروسز اور براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔