
MUHAMMAD NAWAZ, WITH HIS, WIFE
راولپنڈی(رپورٹ ؛اصغر علی مبارک)راولپنڈی کے پسماندہ علاقہ ڈھوک منگٹال سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز شادی کے بعد 17 فروری کو جنوبی افریقہ سے پی ایس ایل کے لئے دبئی پہنچیں گے محمد نواز قومی ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے دورے سے وطن واپسی پر 31 جنوری کو کیپ ٹائون روانہ ہو گئے، جہاں ان کی شادی سعودی نژاد جنوبی افریقن ازدی ہار سے 4فروری کوجنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹائون میں ہوئی ، جس میں دلہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی .راولپنڈی کے پسماندہ علاقہ ڈھوک منگٹال سے تعلق رکھنے والے محمد نواز کی شادی ہیں ۔ آل راونڈر کی ازدی ہار کے ساتھ دوستی چار برس قبل ہوئی تھی ۔24 سالہ محمد نواز کو پہلے پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی پر پذیرائی ملی تھی۔ اس کے بعد ان کیلئے ہر طرح کی کرکٹ کے دروازے کھل گئے۔ نواز 3 ٹیسٹ ، 10 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکےہیں۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے نئی تاریخ رقم کرتے ہووے آئر لینڈ کیخلاف اپنے پہلے ون ڈے میچ میں نمبر 7پر بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نصف سنچری بنائی ،وہ اس پوزیشن پر نصف سنچریبنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر چھٹے بلے باز بن گئے۔ان سے قبل زمبابوے کے گیری کروکر50(1992ء )، انگلینڈ کے لیوک رائٹ50 (2007ء )، افغانستان کے سمیع اللہ شنواری52 (2009ء)اور پاپوا نیوگنی کے چارلس امینی 61ناٹ آؤٹ (2016ء ) یہ کارنامہ سر انجام دینے والوں میں شامل ہیں ۔ آئیرلینڈ کےخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں جہاں پاکستان کے معطل اوپنر شرجیل خان نے دھواں دار 152سکور بنائے وہیں پاکستانی نوجوان آل راﺅنڈر محمد نواز نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں تاریخی ریکار ڈ قائم کر دیا۔

محمد نواز کا شمار پاکستان میں کرکٹ کے ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کے ساتھ بہت جلد سلیکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر لیا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد 23 سالہ آل راؤنڈر وطن واپس نہ آئے اور خاموشی سے جنوبی افریقا روانہ ہوئے تاہم بعد ازاں محمد نواز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ا ‘الحمد اللہ ہماری شادی ہوئی ہے اور ہمیں اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں’۔ انہوں نے سعودی نژاد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ سے شادی کرلی۔جسکا کا نام ازدلہار ہے اور وہ شعبہ میڈیکل سے وابستہ ہیں اور اب آل راؤنڈر محمد نواز 17 فروری تک جنوبی افریقا میں چھٹیاں گزارنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے دبئی روانہ ہونگے یاد رہے کہ محمد نواز حال ہی میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے جہاں قومی ٹیم کو ایک روزہ سیریز میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔












