counter easy hit

پانامالیکس کی تحقیقات کے بعد کوئی بھی(ن) لیگ کا رہنما بچ نہیں پائے گا، مولابخش چانڈیو

After examining panamalyks will not find any n survived League leader, Maula Bux Chandio

After examining panamalyks will not find any n survived League leader, Maula Bux Chandio

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے بعد تاریخی نتائج سامنے آئیں گے اور کوئی بھی (ن) لیگی رہنما بچ نہیں پائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس تحقیقات کے تاریخی اور بڑے نتائج سامنے آئیں گے اور تحقیقات کے بعد (ن) لیگ کا کوئی بھی رہنما بچ نہیں پائے گا، ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ وزیراعظم نواز شریف کے دشمن ان کی پارٹی میں ہی موجود ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت دیکھی نہیں جارہی، لاکھوں افراد کا جوش وخروش دیکھ کر مخالفین کو دن میں بھی تارے نظر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کا کراچی جلسہ ناکام ہوا تھا، آج وہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، شہر بندکرنے کی باتیں وہ لوگ کرتے ہیں جنہیں عوام کی طاقت پر یقین نہیں ہوتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website