counter easy hit

بلاول بھٹوکا عیدالفطر کے بعد خیبرپختونخواہ کا رخ کرنیکا اعلان

کراچی:  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے بعد خیبرپختونخواہ کا رخ کرنے کا اعلان کر دیا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین رمضان کے بعد خیبرپختوانخواہ میں انتخابی جلسے کریں گے۔پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں انتخابی جلسوں کا After Bilawal Bhutto's Eid al-Fitr, announcement of Khyber Pakhtunkhwa was announcedشیڈول پیش کیا۔ بلاول بھٹو خیبرپختونخواہ میں انتخابی مہم کے آغاز میں 5 بڑے جلسے کریں گے جو پشاور، مالاکنڈ، ڈیراسماعیل خان، مردان اور دیر میں ہوں گے۔بلاول بھٹو پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں اور ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تاریخوں کا حتمی اعلان کریں گے۔ پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے بتایا ہے کہ ہم نے چیئرمین کو شیڈول دے دیا، منظوری کے بعد تاریخوں کا اعلان کریں گے، تجویز دی ہے کہ پشاور میں پہلا یا پھر آخری جلسہ ہو، ابتدائی پانچ جلسوں کے بعد انتخابی مہم کے مزید جلسوں کا شیڈول بھی دیا جائے گا۔