counter easy hit

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راحیل شریف کو این او سی جاری کر دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی اتحاد فوج کے سربراہ راحیل شریف کی مدت ملازمت آج رات 12 بجے ختم ہوجانی تھی ، تاہم پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ آنا باقی تھا کہ راحیل شریف کو سعودی اتحاد فورس کی کمان سونپنی ہے یا نہیں ؟ اس حوالے سے سعودی عرب نے تو اپپنا اپنا فیصلہ سُنا دیا تھا اور راحیل شریف کی مدت ملازمت کے حوالے سے نئے این او سی کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست بھی دی گئی تھی ، تاہم اب وفاقی حکومت نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی اتحادی فوج کے سپہ سالار راحیل شریف کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر نیا این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف کو 8 روز قبل ہی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیا این او سی جاری کر دیا گیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے یہ این او سی سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی جمع بھی کروا دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نے اپنا مؤقف دیا ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف کا بطور اسلامی اتحاد فورس کے سپہ سالار کے خدمات سر انجام دینا پاکستان اور قومی کے لیے باعث فخر ہے۔ نئے این او سی کے بعد راحیل ششریف اسلامی اتحاد فورس کے لیے اپنی ہدمات کو جاری رکھ سکیں گے ۔