counter easy hit

امجد صابری کی شہادت کے بعد فن قوالی زندہ رکھنا چاہتا ہوں، شمائل

After Amjad Sabri Qawwali testimony I want to keep art alive, Shamail

After Amjad Sabri Qawwali testimony I want to keep art alive, Shamail

کراچی: فن قوالی میں صابری برادران کانام کسی تعارف کامحتاج نہیں ۔غلام فرید صابری (مرحوم )اور مقبول احمد صابری (مرحوم )کے بعد یہ سلسلہ امجد فرید صابری (مرحوم) نے مزید پروان چڑھایا۔

ان کی شہادت سے فن قوالی پر بہت بڑا صدمہ پہنچا، اب اس سلسلے کو آگے لے کر چلنے کاعزم کرتے ہوئے معروف قوال مقبول احمد صابری(مرحوم) کے صاحبزادے شمائل مقبول صابری نے ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امجد بھائی کی شہادت سے خاندان کو صدمہ پہنچاہے ان کے بعد میں اور میرے تایا زاد بھائی اپنے خاندانی کام کوآگے لے کر چل رہے ہیں، انھوں نے کہاکہ بہت کم عمری سے ہی والد سے تربیت حاصل کرناشروع کردی تھی، پہلی بار 8سال کی عمر میں فن کامظاہرہ کیا تھا، ان دنوں والد مقبول احمد صابری (مرحوم)کی مقبول قوالی ’’پیسہ بولتا ہے‘‘ کو نئے انداز سے ریکارڈ کرایا ہے ان دنوں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہاہے، اب میں اس قوالی کی باقاعدہ وڈیو ریکارڈنگ کررہاہوں۔

مجھے امید ہے میرے اس وڈیو قوالی کو شائقین  یاد رکھیں گے، ہمارے ہاں فن قوالی زوال پذیرہورہی ہے مگر میں اپنی تمام ترکوششوں سے ایک نئی جدت کے ساتھ اپنے کام کو پیش کروں گا اور صابری برادران کے نام اور کام کو مزید آگے بڑھا کرملک وقوم کا نام روشن کروں گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website