counter easy hit

پشاور زلمی کا حصہ ہونے پر فخر ہے، شاہد آفریدی

 Afridi

Afridi

شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔
لاہور: (یس اُردو) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ سجامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں بوم بوم آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پشاور زلمی کا کردار قابل تحسین ہے۔ مجھے پشاور زلمی کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ فرنچائز کا ماحول قابل تحسین ہے جس کو میڈیا کو بھی سراہنا چاہیے۔