counter easy hit

شاہد آفریدی بھارت سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے پرعزم

Afridi committed

Afridi committed

ڈھاکا……..بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف بہت بڑا میچ ہے، امید ہے کہ ٹیم متحد ہوکر کھیلے گی، اصل مقابلہ پاکستان کی بولنگ اور بھارتی بیٹنگ کا ہوگا۔
ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو میں ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلاف بڑا میچ ہے،ماضی میں کیا ہوا اسے بھلا کر میچ کھیلنا ہوگا،اسپنر محمد نواز اچھا پرفارم کررہے ہیں، وہاب ،عامر، عرفان سب فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں ہمیشہ بولنگ اور بیٹنگ کا مقابلہ ہوتا ہے،ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو بھارتی بیٹنگ کو قابو کرسکتے ہیں، کوشش ہوگی کے بولرز پاور پلے میں بھارتی بیٹسمینوں کو آئوٹ کرسکیں تاکہ پریشر بنا رہے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بولر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں لیکن اس بات سے واقف ہیں کہ بیس سے تیس رنز بنانا ٹیم کے لئے کتنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت عوام کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، ورلد ٹی ٹوئنٹی میں بھارت یہی پیغام لیکر جائیں گے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھیں۔