counter easy hit

افریقی ملک موزمبیق میں آئل ٹینکر کے دھماکے سے 73 افراد ہلاک

ماپوٹو: جنوبی افریقی ملک موزمبیق کے ایک گاؤں میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک او

African oil tanker explosion killed 73 people in Mozambique

African oil tanker explosion killed 73 people in Mozambique

100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

موزمبیق کے سرکاری ریڈیو کے مطابق موزمبیق کے صوبے ٹیٹی کے گاؤں کیپ ہریڈ زینگ میں لوگ ایک آئل ٹینکر سے پٹرول حاصل کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

موزمبیق حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آئل ٹینکر دھماکے کے وقت پٹرول فروخت کر رہا تھا یا پھر گاؤں والوں نے اس پر حملہ کیا۔ دوسری جانب ایک مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر بدھ کے روز حادثے کا شکار ہوا اور جمعرات کی شب اس میں دھماکا ہوا۔

واضح رہے کہ موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ترین ملک میں ہوتا ہے اور 1992 میں ختم ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سےافریقی ملک کو شدید ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقی ملک کو سنگین سیاسی بحران کا بھی سامنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website