counter easy hit

افغانستان : 21 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچادی گئیں

Pakistanies Deadbodies

Pakistanies Deadbodies

پشاور : افغانستان کے سرحدی علاقے میں مارے جانے والے پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچنے کے بعد خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں تدفین کردی گئی۔

افغانستان کے صوبہ خوست میں 21 پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعد ان کی لاشیں خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں پہنچائی گئیں،جن میں لوئردیر ،اپر دیراور سوات کے شہری بھی تھے۔ لوئردیر میں ہفتہ کو 7 لاشیں پہنچائی گئیں۔

اجتماعی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعدان کی تدفین نواحی علاقوں جندول ،عدیم زئی میں کی گئی۔ 6 لاشیں اپر دیر پہنچائی گئیں جن کی اجتماعی نماز جنازہ دیر اسٹیڈیم میں اداکی گئی اور تدفین نواحی علاقوں میں کی گئی۔