کابل: افغان کرکٹ بورڈ نے کابل میں خودکش حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ مجوزہ دوستانہ کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Afghanistan has canceled cricket series with Pakistan
افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عاطف مشعل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو اپنی سرزمین پر کھیلنے کی دعوت دی تھی لیکن پاکستان جانے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر ”کابل بلاسٹ“ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سیریز کی منسوخی کا بتایا ہے، ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ”پاکستان اور افغانستان نے دوستانہ کرکٹ میچز کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کی تھی، اسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔








