counter easy hit

پاک افغان سرحد پر مہاجرین کی آمدورفت سکیورٹی رسک ہے : نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔ دونوں ملک دہشت گردی سے نبرد آزما ہیں ، لیکن ساتھ ہی خدشات بھی پیش کر دیئے کہ پاک افغان سرحد پر مہاجرین کی آمدورفت سیکورٹی رسک ہے

وقت آگیا ہے کہ سرحدی قوانین کو جلد سے جلد حتمی شکل دے کر اُن پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ افغانستان خود مختار ملک ہے عالمی برادری احترام کرے اور افغانستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

یہ واضح پیغام وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اور دنیا کے سامنے یہ حقیقت بھی کھول کر رکھ دی کہ پاکستان مہاجرین کا بوجھ برداشت کر رہا ہے لیکن ان مہاجرین کے بھیس میں دہشت گرد پاک افغان سرحد پر آتے جاتے ہیں۔

پاکستان نے واضح کیا افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ، دونوں ملک دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں اور پوری دنیا کو پیغام دیا پاکستان دہشت گردی کا بھر پور مقابلہ کر رہا ہے ۔ آپریشن ضرب عضب اس کا ثبوت ہے ۔ داعش جیسی انتہا پسند تنظیموں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم مزید مستحکم ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا خطے کے تمام ملکوں سے تعاون چاہتے ہیں۔