counter easy hit

افغانستان، بم دھماکا، آپریشن، 2 طالبان رہنماؤں سمیت 65 جنگجو ہلاک

کابل:  افغانستان میں طالبان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے اور ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 2اہم طالبان رہنما ؤں سمیت 65شدت پسند ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے۔

Afghanistan, a bomb blast, operation, killed 65 militants, including 2 Taliban leaders

Afghanistan, a bomb blast, operation, killed 65 militants, including 2 Taliban leaders

افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں کلیرنس آپریشن کے دوران 27 شدت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ آپریشن ننگر ہار ،کپیسا ، پکتیا ، خوست ، لوگر ، ارزگان ، غور ، قندوز ، فریاب ، سمگان، بغلان، سرائے پل ، بدخشان اور ہلمند میں کیا گیا۔ صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10 شدت پسند ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔

وزارت دفاع کے مطابق طالبان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے کا واقعہ ضلع میدوند میں پیش آیا۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بیان میں کہا گیاکہ ضلع نش کے آپریشن میں 10 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جبکہ 2 کو گرفتارکرلیا گیا۔

ادھر صوبہ سمگان میں فورسزکے ٹارگٹڈ آپریشن میں 2اہم طالبان رہنما مارے گئے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 6 شدت پسندوں میں گروپ کے فرضی صوبائی گورنر مولوی جلال اور گروپ کے ضلعی چیف مولوی غیاث الدین بھی شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران 15 شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزارت تعلیم کے ترجمان محمد کبیر حقمال کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کا واقعہ کابل شہر میں اسکول کے ایک پروگرام کے دوران پیش آیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website