counter easy hit

افغان طالبان کی اسلام آباد آمد، آتے ہی پاکستان سے متعلق بڑا اعلان کردیا، پوری دنیا کے لیے سرپرائز

AFGHAN, TALIBAN, MEET, PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, TODAY, IN, ISLAMABADاسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، صدق دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے ‘‘مذاکرات’’ ہی مثبت اور واحد راستہ ہے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطحی وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں پاکستان

پہنچا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا۔دوران ملاقات خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘طالبان وفد کے دورہ پاکستان میں امن عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چالیس برس سے افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ دونوں ممالک یکساں طور پر بھگت رہے ہیں ،ہمیں خوشی ہے کہ آج دنیا، افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خوش دلی کے ساتھ گذشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین بھائیوں کی میزبانی کرتا چلا آ رہا ہے اور ہم نے افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت نہایت ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے، ہماری خواہش ہے کہ فریقین مذاکرات کی جلد بحالی کی طرف راغب ہوں تاکہ دیرپا، اور پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔اس موقع پر افغان طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔ افغان طالبان آمد کی پاکستان آمد کی تصاویر جھلکیاں

AFGHAN, TALIBAN, MEET, PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, TODAY, IN, ISLAMABAD :

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website