counter easy hit

پاکستان، افغان طالبان کا افغان امن عمل کی جلد بحالی پر اتفاق

اسلام آباد( رپورٹ۔اصغر علی مبارک سے) پاکستان اورافغان طالبان نے افغان امن عمل کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلی سطحی وفد نے جمعرات کےروز دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔طالبان وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں اھم امور بات چیت ھوئی۔ملاقات میں خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا۔اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں گذشتہ چالیس برس سے افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ دونوں ممالک یکساں طور پر بھگت رہے ہیں یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں دوحہ میں قائم طالبان سیاسی کمیشن کے وفد کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔وزیر خارجہ نے اس حوالے سے تمام کوششوں کےلئے پاکستان کے عزم اور بھرپور تعاون کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے مقصد کے حصول کےلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جو پاکستان کی اپنی سماجی و معاشی ترقی کےلئے بھی ضروری ہے۔امن عمل میں طالبان کی بھرپور شمولیت کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ نے ان کوششوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن عمل میں موجودہ تعطل جلد ختم ہوجائے گا۔میزبانی پر پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے طالبان سیاسی کمیشن کے وفد نے افغانستان میں امن کےلئے پاکستان کے تعاون کوسراہا۔

afghan, taliban, agreed,for, peace

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website