counter easy hit

رواں سال افغان مہاجرین کی واپسی میں نمایاں کمی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)افغانستان امن مذاکرات کے بعد تشدد میں کمی اور اقوام متحدہ کی طرف سے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے حوصلہ افزا اقدامات کے باوجود رواں سال افغان مہاجرین کی واپسی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں رواں سال زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اب تک صرف ایک ہزار افراد پاکستان سے افغانستان واپس آئے ہیں۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں پاکستان سے وطن واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد ایک ہزار 597 تھی۔ عہدیداروں نے مہاجرین کی واپسی میں ‘ریکارڈ‘ کمی کے رجحان کو خطے میں کووڈ 19 وبائی بیماری اور افغانستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال سے جوڑا ہےاقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی نے اپنے ملک واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد میں کمی کے بعد دسمبر کے آخر تک رضاکارانہ وطن واپسی کے عمل میں توسیع کردی ہے۔ یو این ایچ سے آر حکام کے مطابق’پاکستان سے رضاکارانہ وطن واپسی کے آغاز کے بعد سے پہلی بار سب سے کم افغان مہاجرین اپنے وطن واپس گئے‘۔ ’ان کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر شخص کو 200 ڈالر کی نقد امداد کی ادائیگی کے باوجود مہاجرین اپنے وطن واپس جانا نہیں چاہتے ہیں‘۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی عام طور پر مہاجرین کے آبائی ملک میں موسم سرما کی وجہ سے ہر سال اکتوبر میں وطن واپسی کے عمل کو معطل کرتی ہے اور مارچ میں اس پروگرام کا دوبارہ آغاز کرتی ہے۔ یو این ایچ سی آر کورونا وائرس کی وجہ سے ہفتے میں (پیر اور منگل) دو بار وطن واپسی کے عمل میں سہولیات فراہم کرتا ہےپاکستان میں اس وقت رجسٹرڈ تقریباً 14 لاکھ افغان شہری موجود ہیں جبکہ 6 لاکھ افغان شہریت کے کارڈ ہولڈرز پناہ گزین کہلانے پر خوش نہیں ہیں۔ افغان شہریوں کی سب سے بڑی آبادی خیبر پختونخوا میں موجود ہے جس کے بعد بلوچستان ان کی میزبانی کرنے والے صوبے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان کےمطابق مارچ سے اب تک ایک ہزار افغان (تقریبا 245 خاندان) رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے پروگرام کے تحت اپنے ملک واپس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین بالترتیب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں طورخم اور چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹس کے راستے اپنے وطن واپس گئے ہیں

AFGHAN, REFUGEES, RETURN, TO, AFGHANISTAN, DECREASING, IN, NUMBER, DURING, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website