counter easy hit

ویزا پالیسی میں تبدیلی اور تجارتی سہولیات کی فراہمی پاکستان اور افغانستان کے مابین رابطوں کو بڑھانے اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گی, افغان سفیر

اسلام آباد (اصغر علی مبارک) ویزا پالیسی میں تبدیلی اور تجارتی سہولیات کی فراہمی پاکستان اور افغانستان کے مابین رابطوں کو بڑھانے اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ یہ بات اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں افغانستان کے قائم مقام سفیر رحیم اللہ قطرا سے ملاقات میں کہی ۔ ملاقات میں افغانستان کے قائم مقام سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نہ صرف ہمسایہ ممالک ہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مذہب، ثقافت اور تاریخ کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے مابین رابطوں کا فروغ پاکستان اور افغانستان کے مابین پہلے سے موجود تعلقات کو مزید تقویت بخشنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن افغانستان خطے کےبہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں ہونے والی مثبت پیشرفت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔اسپیکر نے پاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ٹاسک فورسز کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورسز نے پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور رابطوں پر اثر انداز ہونے والے امور کے بارے میں غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورسز کی مرتب کردہ سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس پر عمل درآمد کے لئے حکومت کو بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا پالیسی میں مجوزہ تبدیلیاں اور افغان تاجروں کو مراعات فراہم کرنے سے دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔افغانستان کے قائم مقام سفیر رحیم اللہ قطرا نے اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ گہری محبت رکھتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ ملاقات میں افغان سفیر رحیم اللہ قطرہ نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے۔ افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ افغانی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے بہترین مواقع میسر ہیں جن سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ رحیم اللہ قطرہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں پارلیمان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ قائم مقام افغان سفیر رحیم اللہ قطرہ نے افغان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کی تعریف کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website