counter easy hit

ابلتے تیل سے گرما گرم کھانے ہاتھوں سے نکالنے والا بہادر شیف

 adventurous chef

adventurous chef

بنکاک…..کھانے تیار کرتے ہوئے اُبلتا ہوا گرم گرم تیل ہاتھوں پر گِر جانے کا ڈر اکثر لوگوں کو ہوتا ہے لیکن ذرا اس شخص کو تو دیکھیں جو اُبلتے تیل سے اپنے ہاتھوں کے ذریعے گرما گرم تلے کھانے نکال لیتا ہے۔
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے50سالہ شیف کی مہارت کے سامنے کسی کی نہیں چلتی جس کی چکن فرائی کے لاتعداد دیوانے ہیں لیکن ان کے وجہ شہرت صرف ان کے تیار کردہ ذائقے دار کھانے ہی نہیں بلکہ انوکھا طریقہ بھی ہے ۔یہ شیف چمچ استعمال کرنے کے بجائے گرم گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر تلی ہوئی چکن نکال لیتے ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں پر اُبلتا ہوا تیل اثر نہیں کرتا ۔ علاقے کے لوگ انہیں آئرن ہینڈ ‘کے نام سے پکارتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان کے ہاتھوں میں بے حد ذائقہ ہے بلکہ ان کے ہاتھ بھی بیحدمضبوط ہیں۔