counter easy hit

بھرپور نئی ایڈونچر فلم زولینڈر2 کے نئے کلپ جاری

film released 2 clip

film released 2 clip

نیویارک……ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم زولینڈر2 کے نئے کلپ جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ہالی وڈ اداکاروہدایتکار و رائٹر بین اسٹیلر کی یہ سنسنی خیز فلم 2001کی بلاک بسٹر فلم “زولینڈر”کا سیکوئل ہے۔
جس کی کہانی گزشتہ فلم کی طرح ڈریک اور ہینسل نامی دو ایسے ماڈلز کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں ان کی مخالف کمپنی ناکام بنانے پر تُلی ہے تاہم دونوں ماڈلز ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔اسٹورٹ کمفیلڈ، اسکاٹ روڈن اور بین اسٹیلر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار بھی اسٹیلرخود نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اوون وِلسن ، پینی لوپ کروز، کرسٹین وِگ اور سائرس آرنلڈ شامل ہیں۔کامیڈی سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس ایڈونچر فلم کو پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 12فروری کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔