counter easy hit

اداکارہ میرا کی پانڈے کا بچہ گود لینے کی خواہشمند

adoption aspiring actress Meera Pandey

adoption aspiring actress Meera Pandey

اداکارہ میرا نے پانڈے کا بچہ گود میں لینے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو درخواست دیدی ہے۔لاہور: (یس اُردو) اداکارہ میرا نے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو درخواست دی ہے جس میں انہوں نے پانڈے کا چھوٹا سا بچہ گود لینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پانڈے کے لئے خوبصورت جنگل کا ماحول بھی تیار کیا جائے گا۔ محکمہ وائلڈ لائف ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا نے پانڈے کا بچہ گود لینے کی درخواست بھجوائی ہے جس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہونے کے بعد اداکارہ میرا کو پانڈے کا بچہ قیمتاً دے دیا جائے گا۔