counter easy hit

عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ میں کام کی پیشکش رد کردی

لاہور:  اداکارعدنان صدیقی نے مصروفیات کے باعث ہالی ووڈ سے پیشکش کوقبول کرنے کے بجائے بالی وڈ فلم سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔

Adnan Siddiqui declined to offer a work in Hollywoodعدنان صدیقی کوحال ہی میں ہالی ووڈ کی ایک فلم میں اہم کردارکی آفرہوئی ہے لیکن مصروفیات کے باعث اس پروجیکٹ کوسائن نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی جانب سے ہونیوالی پیشکش کو قبول کرنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔عدنان صدیقی نے بتایا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا تو ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ مجھے بھی ایک پروجیکٹ میں دلچسپ کردار آفر ہوا ہے لیکن میں ڈراموں اور دیگر پروجیکٹس کی شوٹنگز کے باعث اتنا مصروف ہوں کہ مجھے ہالی وڈ کا پروجیکٹ چھوڑنا پڑا لیکن دوسری جانب بالی ووڈ کی طرف سے ہونے والی آفر کو میں نے قبول کر لیا ہے، یہ پروجیکٹ دو ماہ بعد شروع ہوگا۔