counter easy hit

اداکارہ سشمیتا سین شادی کے لیے آمادہ ہو گئیں

Sushmita Sen

Sushmita Sen

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں مگر اچھے شوہر کی تلاش آسان نہیں۔

سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور ان کی دونوں لے پالک بیٹیاں رینی اور علیسا بھی اس فیصلے سے کافی خوش ہیں لیکن ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ایسے شوہر کو ڈھونڈنا ہے جس سے ان کا مزاج مل سکے۔

سشمتا سین کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ہمیشہ شوبز سے دور رکھا ہے جس کے باعث وہ کامیڈی شو کے سیٹ پر اپنی بیٹیوں کو کم لاتی ہیں۔ان کے مطابق اگر ان کی بیٹیوں کی شوبز میں کام کرنے کی خواہش ہوئی تو ان کی شرط پہلے تعلیم مکمل کرنا ہوگی۔