counter easy hit

اداکارہ پرینیتی اب اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی

بالی وڈ کے مشہور کامیڈی و ایکشن اداکار اکشے کمار اور نوجوان اداکارہ پرینیتی چوپڑا پہلی بار ہدایت کار انوراگ سنگھ کی فلم ‘سارا گڑھی میں جلوہ گر ہوں گے۔

Actress Parineeti will now play the role of Akshay Kumar's wifeپرینیتی نے جلد ہی بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر تمام مداحوں کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ کچھ مختلف کردار میں نظر آتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی فلم ‘سارا گڑھی میں اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کہانی سارا گڑھی کی جنگ پر مبنی ہے، جس کی شوٹنگ سارا گڑھی کے علاقے اور اس سے قریب گاؤں میں کی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ان کے ساتھ دبنگ سلمان خان ہیں تاہم شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال جنوری سے ہوگا۔