counter easy hit

اداکارہ کاجول پہلی بار فلم دل والے میں گینگسٹر کا کردار ادا کریں گی

kajol

kajol

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول اپنے فلمی کیرئیر میں پہلی بار گینگسٹر کا کردار نبھائیں گی۔

بالی ووڈ کی کامیاب رومانوی جوڑی کنگ شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر 5 بر س بعد ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی فلم’’دل والے‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے جب کہ گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ بھی یورپی ملک بلغاریہ میں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ’’دل والے دلہنیالے جائیں گے‘‘ کی جوڑی ایک بار پھر رومانس کرتی نظرآئے گی تاہم اداکارہ کاجول اپنے فلمی کیرئیر میں پہلی بار کسی بھی فلم میں گینگسٹر کا کردار اداکریں گی۔