counter easy hit

اداکارشان وزیراعظم عمران خان کے سب سے دبنگ ٹائیگر کے مقابلے پر آگئ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ہمیشہ تنقیدوں کی زد میں رہتے ہیں ، اور اب یہ خبر ہے کہ پاکستان کے معروف اداکار شان نے فیاض الحسن چوہان کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ، اداکار شان کہتے ہیں کہ فیآض الحسن چوہان اس عہدے کے قابل نہیں ہیں جو ان کو دے دیا گیا ہے ، فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے صوبائی اطلاعات وثقافت کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا،، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کے پاس ثقافت کے علاوہ ہرطرح کی تعلیم ہے،، میری کلچرل کمیٹی سے مستعفی ہونے بھی یہی وجہ تھی ،، ثقافتی امور اور مسائل جاننے والوں کو وزیر ثقافت کا قلمدان دیا جائے۔ انکا کہنا تھا کسی ہارٹ سپیشلسٹ سے برین سرجری نہیں کرائی جاسکتی،، فلمی صنعت کے فنکاروں سے لیکر تکنیک کاروں سب کے مسائل سمجھنا ضروری ہے،، ثقافت کا ایسا وزیر ہونا چاہیے جو ہمارے درد کو محسوس کرے اورہمارا ویژن لے کر چلے، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے سوچنا چاہیے کہ انھوں نے پنجاب کی یہ اہم وزرات جس کو دے رکھی ہے ؟