counter easy hit

اداکارہ ایو لین شرما اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان

Evelyn Sharma

Evelyn Sharma

اداکارہ وزن کم کرنے کیلئے کئی میل پیدل چلتی ہیں اور اپنی خوراک میں بھی کمی کر دی ہے
ممبئی(پی ایم این ) بالی وڈ کی نوآموز اداکارہ ایو لین شرما اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے کافی پریشان ہیں جبکہ انھیں اپنی نئی فلم میں ایک سلم اینڈ اسمارٹ لڑکی کا کردار کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایو لین شرما سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے وزن میں پانچ کلو تک کمی کریں گی۔اداکارہ ان دنوں کئی میل پیدل چلتی ہیں اور انھوں نے اپنی خوراک میں بھی کمی کردی ہے اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پوری طرح سے مطمئن نہیں ہیں اور اسی ہفتے ٹوکیو جانے کا ارادہ رکھتی ہیں جہاں وہ ماہرین کے زیر تربیت کورس میں حصہ لیں گی تاکہ نئی فلم کی شوٹنگ سے پہلے مناسب فٹنس حاصل کرسکیں۔