counter easy hit

اداکارہ ایما واٹسن نے پرنس ہیری سے منگنی کی تردید کر دی

Emma Watson, Prince Harry

Emma Watson, Prince Harry

لندن (یس ڈیسک) شہزادے سے شادی کرنا شہزادی ہونے کی پیشگی شرط نہیں ہے، ایما کی ٹوئٹ شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم “ہیری پوٹر”کی اداکارہ ایما واٹسن نے پرنس ہیری کے ساتھ اپنی منگنی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے

ایما کو حال ہی میں ایک آسٹریلین جریدے کی جانب سے ٹوئٹر وصول ہوا تھا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ان دنوں برطانوی شہزادے ہیری کے ساتھ راہ و رسم بڑھا رہی ہیں۔ ایما نے اپنے جوابی ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا میں ان کے حوالے سے جو کچھ کہا جا رہا ہے، اس پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک شہزادے سے شادی کرنا شہزادی ہونے کی پیشگی شرط نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی جریدے نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ جوڑا چوری چھپے مل رہا ہے اور انہوں نے ایک دوسرے کو اچھی طرح جاننا شروع کر دیا ہے۔ ایما واٹسن آنے والے دنوں میں اپنی ایکشن فلم بیوٹی اینڈ بیسٹ میں ایک شہزادی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔