counter easy hit

اداکارہ دپیکا پڈوکون ڈیپریشن کی بیماری پر قابو پانے میں کامیاب

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (یس ڈیسک) دپیکا کا ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کر لینا ایک غیر معمولی بات ہے کیونکہ اداکارائیں اپنے کرئیر کو محفوظ بنانے کے لیے ایسی ذہنی کمزوریوں کو صیغہ راز میں رکھتی ہیں۔

ڈیپریشن کی وجہ انہوں نے روز مرہ کی ایک جیسی روٹین بتائی ان کا کہنا تھا ایک دن وہ شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہو گئی اور اکثر اپنی ماں سے بات چیت کے دوران رو پڑتی تھیں۔ ہیپی نیو ائیر کی شوٹنگ کے دوران بھی دپیکا اسی ذہنی بیماری کا شکار تھیں۔

دپیکا نے کہا انہیں اب دوائیوں کی ضرورت نہیں اور امید کرتی ہیں کہ ڈپریشن کا شکار دوسرے لوگ بھی ان کی طرح کھل کر اپنی بیماری کا اظہار کریں اور علاج کرائیں۔ وہ اس ذہنی بیماری کے بارے بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کریں گی۔