counter easy hit

اداکارہ و ماڈل ایمان علی چند روز میں بادشاہ بیگم بن گئیں

لاہور: ’’بادشاہ بیگم‘‘ بننے کے لئے تیار پروڈیوسر رافع راشدی کا نیا پراجیکٹ ’’بادشاہ بیگم‘‘ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ ان دنوں فائنل کی جارہی ہے۔ رافع راشدی اس پراجیکٹ پر ایک سال سے کام کررہے تھے اور انہوں نے ٹائٹل رول کے لئے صبا قمرکوفائنل کیا گیا تھا

جو کچھ عرصے بعد اس سے الگ ہوگئیں جس پر پروڈیوسر نے کام روک دیا تھا۔ پروڈیوسر نے بعدازاں ٹائٹل رول کے لئے ایمان علی سے بات کی جنہوں نے کہا کہ میں سکرپٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ کروں گی کہ کام کرنا ہے یا نہیں۔ اب ایمان علی ’’بادشاہ بیگم‘‘ بننے کے لئے تیار ہوگئی ہیں جن کے ساتھ عمران اشرف اور گوہر رشید کے نام بھی فائنل ہو چکے ہیں اور تمام فنکاروں سے معاہدہ کر لیا گیا ہے۔ پروڈیوسر رافع راشدی نے اس بارے میں بتایا کہ ’’بادشاہ بیگم‘‘ پیریڈ پلے نہیں ہے بلکہ یہ ایک خودمختار عورت کی کہانی ہے۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ چند ماہ تک شروع ہو گی۔ رافع راشدی شوبز اور فلم انڈسٹری میں رونما ہونے والا ایسا ہی ایک مدھم ستارہ ہے جو پوری طرح نہ چمک سکا، ان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ’’تھوڑا جی لے‘‘ کو نہ صرف ناقدین کی جانب سے برے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ یہ فلم باکس آفس پر بھی بری طرح فلاپ ہوئی، اس ناکامی کے باوجود نوجوان ہدایت کار رافع راشدی کے حوصلے پست نہیں ہوئے، اور انہوں نے اپنی فلم کی ناکامی اور اس میں موجود خامیوں کو قبول کرتے ہوئے ڈرامہ انڈسٹری کی جانب اس امید کے ساتھ قدم رکھا ہے کہ ان سے جو غلطیاں فلم میں ہوئیں وہ اس کو بہتر کریں گے۔ رافع کو مومل پروڈکشن کو جوائن کیے ہوئے کچھ عرصہ ہوا ہے، سال میں چار سے پانچ ڈرامہ پروجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ ہے، فلم کو بریک دیا ہے، ابھی خود کووقت دینا چاہتا ہوں تاہم کن موضوعات پر کام کرنا چاہتا ہوں ان کا فیصلہ کرلیا ہے۔