counter easy hit

مشہور زمانہ ٹی وی سیریز کے اداکار کی اہلیہ اپنے بیٹے کے ہاتھوں قتل ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکہ کی 1960کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز’’ ٹارزن ‘‘ کے اداکار رون ایلے کی اہلیہ کو ان بیٹے نے قتل کر دیا۔ریاست کیلی فورنیا کی سانتا باربرا کائونٹی پولیس کے مطابق سابق اداکار 81 سالہ رون ایلے کی اہلیہ ویلری لونڈین ایلے کو ان کے 30 سالہ بیٹے کیمرون نے نامعلوموجوہ پر ان کے گھر میں قتل کر دیا رون ایلے واردات کے وقت گھر پر موجود تھے لیکن وہ اپنی ناسازی طبیعت کے باعث پولیس کو بروقت آگاہ نہیں کر سکے تھے،

پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچی جہاں ویلری لونڈین ایلی مردہ حالت میں ملی ان پر خنجر سے متعدد وار کیئے گئے تھے ، پولیس نے ان کے بیٹے کی تلاش کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکیمرون شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا۔بعد ازاں اداکار رون ایلے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ویلری لونڈین ایلی اپنے دور میں ملکہ حسن منتخب ہوئی تھیں ان کے رون سے تین بچے ہیں ۔ایک اور خبر کے مطابق ہولی وڈ کی معروف پروڈکشن کمپنی ’سونی‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی شہر لاس اینجلس میں 4 دہائیاں قبل پراسرار طور پر قتل کی گئی اداکارہ شیرن ٹیٹ کے سانحے پر فلم بنائے گی۔ خیال رہے کہ شیرن ٹیٹ 1960 اور 1970 کی معروف ہولی وڈ اداکارہ و امریکی ماڈل تھیں، جسے 1969 میں لاس اینجلس کے ایک فلیٹ میں دیگر 4 افراد کے ساتھ پراسرار طور پر قتل کیا گیا۔ محض 26 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے اداکاری میں قدم رکھنے والی شیرن ٹیٹ نے بہت ہی کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔فلمی کیریئر کے ابتدائی چند سالوں میں ہی کامیاب فلمیں دینے والی شیرن ٹیٹ نے 1968 میں ہدایت کار و ساتھی اداکار رومن پولانسکی سے شادی کی تھی، تاہم وہ ایک سال بعد پراسرار طور پر قتل کردی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق شیرن ٹیٹ کو جس وقت قتل کیا گیا اس وقت وہ 8 ماہ کے حمل سے تھیں، اور ان کے ساتھ اسی فلیٹ میں رہنے والے مزید 4افراد کو بھی قتل کردیا گیا۔ ان کے قتل کی گتھی آج تک نہیں سلجھ سکی۔ جب کہ اس واقے کے حوالے سے امریکی و برطانوی میڈیا پر کئی عرصے تک چہ مگوئیاں ہوتی رہیں، اب اسی واقعے پر سونی پروڈکشن کے تحت فلم بنائی جائے گی۔

 

famous, tv, serial, actress, murdered, by, her, son

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website