counter easy hit

ادا کار انوپم کھیر کو تاحال ویزا جاری نہ ہوسکا، پاکستان آمد غیر یقینی

Actor Anupam Kher

Actor Anupam Kher

ممبئی……… معروف بھارتی ادا کار انوپم کھیر کی پاکستان آمد اب غیر یقینی ہوگئی ہے۔ انہیں پیر کے روز تک پاکستانی سفارت خانے سے ویزا کا اجراء نہیں کیا گیا۔
یہ بات انہوں نے پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلٹس ایسوسی ایش کے چیئرمین سے بمبئی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہی۔ ایسوسی ایش کایہ اجلاس ان کے اعزاز میں مجوزہ استقبالیہ کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقد ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق انوپم کھیر نے بتایا کہ ان کی شدید خواہش تھی کہ وہ پاکستان میں اپنے دوستوں سے ملاقات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیسٹول اس سلسلہ میں ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔جہاں مختلف الخیال لوگوں سے ملنے اور تبادلہ خیال کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے سے ترتیب دیئے گئے اپنے شیڈول کے مطابق مجھے دوسرے ملک جانا ہے۔ اس لیے اس بار ملاقات غیر یقینی ہے