counter easy hit

ایکشن تھرلر فلم ایکس مین۔ اپوکلپس کا ٹریلر جاری

Action thriller film X-Man

Action thriller film X-Man

لاس اینجلس ……ہالی وڈ کی بلا ک بسٹرسپر ہیرو ایکشن فلم ایکس مین سلسلے کی نئی فینٹسی تھرلر فلم ایکس مین۔ اپوکلپس کاٹریلر جا ری کر دیا گیا ہے۔
برائن سنگر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اداکار جیمز میکوؤے، ہیو جیک مین ، جینیفر لارنس، مائیکل فیسبینڈر، آسکر آئسیک، نکولس ہالٹ، روز برائن، سوفی ٹرنر، کوڈی اسمتھ اورٹیر شیریڈن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ہچ پارکر،لارن ڈونراور برائن سنگر کی مشترکہ پروڈکشن کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک میوٹنٹس کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک ٹیم کا جھکاؤ برائی کی جانب ہوتا ہے جبکہ دوسری ٹیم اچھائی کیلئے مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتی نظر آرہی ہے۔مارویل انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ فینٹسی تھرلر فلم رواں سال 27مئی کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔