counter easy hit

ایکشن مووی ’’امریکن سنائپر ‘‘ آسکر ایوارڈ جیتنے کی مضبوط امیدوار

American Sniper

American Sniper

نیویارک (یس ڈیسک) ہالی ووڈ فلم بینوں نے ایکشن مووی ’’امریکن سنائپر ‘‘کو آسکر ایوارڈ جیتنے کے لیے مضبوط ترین فلم قرار دے دیا۔ سروے میں سیلما کو آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل دوسری بڑی فلم کہا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ آسکر ایوارڈز بائیس فروری کو لاس اینجلس میں سجے گا۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے کرائے گئے آن لائن سروے میں شائقین نے ’’امریکن سنائپر ‘‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے بہترین فلم قرار دے دیا۔ ’’دی مارٹن لوتھر کنگ جونئیر ‘‘ کی بائیوپک ’’سیلما ‘‘ اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل دوسری بڑی فلم ٹھہری ۔ بارہ سال کے عرصے میں بننے والی فلم ’’بوائےہڈ ‘‘ آسکر ایوارڈ کے لیے تیسری بڑی فلم بن گئی ہے۔