کراچی: وزیرقانون وجیل خانہ جات ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے معمول کی کارروائی ہیں، کسی کی وجہ سے افسران کو تبدیل نہیں کررہے ہیں

Action against acid seller without license, Minister of Law
ضیا الحسن لنجار نے خواتین اوربچوں کے مسائل پر زیر التوا اپیلوں کے متعلق بلائے گئے اجلاس کہ بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کسی بھی بل پر گورنرز کی جانب سے اس طرح کے اعتراضات نہیں اٹھائے گئے، نیب افسران کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اختیارہے جس پر گورنر کو بلوا سکتے ہیں۔ وزیر قانون و جیل خانہ جات نے کہا کہ نیب کے سامنے اگر کوئی کسی کے خلاف فرمائش کرے تو ان کو بھی نوٹس جاری کردیے جاتے ہیں، کوئی بھی اٹھ کر نیب میں درخواست دائر کردیتا ہے اس پر بھی نوٹس جاری کردیے جاتے ہیں، سندھ کے عوام کو صاف پانی مہیا کیا جائے گا، واٹر کمیشن کی نشاندہی پر جہاں پر بھی کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کو دور کریں گے۔








