counter easy hit

ایکشن ایڈونچر فلم اِن دی ہارٹ آف دی سی کا رنگارنگ پریمیئر

In The Heart of the Sea

In The Heart of the Sea

لندن : ہالی وڈ فلم کی ایکشن ایڈونچر فلم”اِن دی ہارٹ آف دی سی”کا رنگارنگ پریمیئر لندن میں ہواجہاں فلمی ستاروں نے بلیو کارپٹ پر جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

تقریب میں فلم کے ہدایتکار ران ہووارڈ سمیت دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی۔ فلمی کاسٹ جب بلیو کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی تو وہاں موجود پرستاروں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔

اس موقع پر فلمی ستاروں نے فلم میں اپنے کرداروں سے متعلق گفتگو کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ خطرات اور ہوش اڑا دینے والے مناظر سے بھرپور یہ فلم گیارہ دسمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔