counter easy hit

قائم مقام ڈی جی نیب پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

Acting Director General

Acting Director General

قانون کی تحت کسی کو چھ ماہ سے زائد عرصہ کیلئے قائم مقام ڈی جی نیب تعینات نہیں کیا جا سکتا :درخواست گزار کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے قائمقام ڈی جی نیب پنجاب کی تقرری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست مقامی شہری عمران طالب نے ندیم شیخ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے تحت کسی کو چھ ماہ سے زائد عرصہ کے لیے قائم مقام ڈی جی نیب نہیں لگایا جا سکتا ۔ سید برہان علی چھ ماہ سے زائد عرصہ سے ڈی جی نیب پنجاب کے فرائض انجام دے رہے ہیں لہذا عدالت سید برہان کی بطور قائم مقام ڈی جی نیب تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور چئیرمین نیب کو نوٹسز جاری کر کے 15 روز میں جواب طلب کرلیا ۔