counter easy hit

فیروز والا: شادی کر کے لڑکیوں سے غیراخلاقی کام کرانے والے گروہ کا انکشاف

act of marriage for girls

act of marriage for girls

پولیس نے بھائی کی نئی نویلی دلہن سے مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کو پکڑا تو مکروہ دھندا بے نقاب ہو گیا۔
فیروز والا: (یس اُردو) کوٹ عبدالمالک میں جعلی شادی رچا کر خواتین کو غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مجبور کرنیوالے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ مکروہ دھندے کا انکشاف اپنے ہی بھائی کی نئی نویلی دلہن سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے بعد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے شادیاں رچاتے پھر شریف گھرانوں کی خواتین کو غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مجبور کرتے۔ جیٹھ ندیم کی مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی درخواست پر پولیس نے تفتیش کی تو یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس کے شوہر جمیل کی یہ انیسویں شادی تھی۔ متاثرہ خاتون اور اس کے باپ کے مطابق جمیل اور ندیم کے ساتھ ان کے دیگر اہلخانہ بھی ملوث ہیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی ہے