counter easy hit

پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، افسر کے قتل میں ملوث دوسرا ٹارگٹ کلر گرفتار

According CTD

According CTD

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ حساس ادارے کے افسرکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا
پشاور (یس اُردو) پشاور میں حساس ادارے کے افسر کے قتل میں ملوث دوسرے ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔
ٹارگٹ کلر میکائیل کو حیات آباد سے گرفتار کیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق میکائیل نے اپنے دوسرے ساتھی حارث نسیم کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ حساس ادارے کے افسرکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ سی ٹی ڈی نے حارث نسیم کو واقعے کے چند روز بعد گرفتار کر لیا جس نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے دوسرے ساتھی کی نشاندہی بھی کی ۔ سی ٹی ڈی نے حارث نسیم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی میکائیل کو بھی حیات آباد سے گرفتارکر لیا ۔ حساس ادارے کا مقتول افسر ٹارگٹ کلر کا چچا تھا