counter easy hit

اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن کا رمضان بازارننکانہ کا دورہ

AC Punjab Mian

AC Punjab Mian

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن کا رمضان بازارننکانہ کا دورہ۔ رمضان بازاروں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے اشیائے خوردونوش سستے داموں دستیاب ہیں۔ مٹن،بیف ،چکن کی اعلی کوالٹی اوپن مارکیٹ سے 10روپے فی کلو کم قیمت پر مہیا کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہاراے سی ننکانہ میاں رفیق احسن نے غلہ منڈی ننکانہ میں قائم سستے رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنرمیاں رفیق احسن نے ٹاؤن کمیٹی،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر محکمہ جات کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار میں خریداری کے لیے آئے صارفین سے اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں بارے دریافت کیا۔