counter easy hit

امریکی حکام کی بدسلوکی، ترک صدر محمد علی کو خراج عقیدت پیش نہ کر سکے

Abuse America,

Abuse America,

خراج عقیدت کے لئے بولنے اور میت پر غلاف کعبہ کا ٹکڑا رکھنے کی اجازت نہیں ملی ، حکام کی بدسلوکی کے بعد طیب اردوان شرکت کے بغیر واپس
لوئی ول (یس اُردو) امریکی حکام کی جانب سے بدسلوکی کے بعد ترک صدر طیب اردوان عظیم باکسر محمد علی کی تدفین میں شرکت کے بغیر وطن واپس روانہ ہو گئے ، ترک صدر عظیم باکسر کی میت پر کعبہ کے غلاف کا ٹکرا رکھنا چاہتے تھے ۔ترک صدرطیب اردوان عظیم باکسر محمد علی کی تدفین میں شرکت کے لیے پہنچے، جہاں امریکی انتظامیہ نے ترک صدر کی دو خواہشات ماننے سے انکار کر دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق ترک صدر محمد علی کی میت کے ساتھ خانہ کعبہ کے غلاف کا ٹکرا رکھنا چاہتے تھے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ ترکی میں اسلامی امور کی باڈی کے سربراہ محمد علی کی میت پر کھڑے ہو کر قرآن حکیم کی تلاوت کریں گے ، جس کی امریکی حکام نے انہیں اجازت نہ دی ۔تاہم معاملہ اس وقت مزید بگڑا جب ترک صدر کے محافظوں اور امریکی سیکورٹی سروس کے اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ جس کے بعد ترک صدر محمد علی کی تدفین میں شرکت کے بغیر امریکا کا دورہ مختصر کر کے واپس چلے گئے ۔