counter easy hit

پی ایس ایل کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظبی بھی شامل

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظبی کو بھی شامل کرلیا گیا۔

Abu Dhabi included in the list of cities hosted by PSLپی ایس ایل کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظبی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ آئندہ برس متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے میچز دبئی اور شارجہ کے ساتھ ابوظبی میں بھی ہوں گے، جب کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی اور دو پلے آف لاہور میں کرانے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ دوسری جانب فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ البتہ اس بات پر سوالیہ نشان برقرار ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اسٹیڈیم تیار ہو کر پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کر پائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو میچ کا انعقاد گذشتہ برس کی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کیا جائے گا۔