counter easy hit

ن لیگ کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہوچکی :ابرار کیانی

 Abrar Member

Abrar Member

پیرس(عمیر بیگ)رائیونڈ کا گھیراؤ حکمرانوں کے اقتدار کا بوریا بستر گول کر دیگا: پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔عمران خان کی ایک کال پر لاکھوں کارکن سروں پر کفن باندھ کرنکلنے کو بے تاب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی اائی فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے کیا، انہوں نے کہا کہ احتجاج کر نا پی ٹی آئی کا آئینی اور جمہوری حق ہے ، خواجہ سعد رفیق شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔عمران خان پر ن لیگ کی تنقیدبیمار ذہنیت کی عکاسی ہے۔ پانا مہ لیکس کے انکشافات کے بعدشریف خاندان کی کرپشن کے چرچے پوری دنیا میں ہو رہے ہیں،عمران خان کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔