counter easy hit

مسلم لیگ ن کی فطرت میں دھاندلی کرنا شامل ہے،ابرار کیانی

 Abrar Member

Abrar Member

پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کی فطرت میں دھاندلی کرنا شامل ہے، کرپشن کے باعث عالمی بنک کے تحفظات نام نہاد گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت، پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کھلے عام سرکاری وسائل کا استعمال کررہی ہے ،لیکن پنجاب کے با شعور عوام (ن) لیگ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،دھرنا تحریک نے عوام میں شعور پیدا کر دیا ہے اور ن لیگ کی دھوکہ سیاست کو مسترد کر دیا ہے