counter easy hit

قوم احتساب کیلئے آواز بلند کرے،ابرار کیانی

, Abrar Member

, Abrar Member

پیرس(عمیر بیگ)جب تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی نشاندہی کرتی تھی تو مخالفین الزام تراشی سمجھتے تھے اب پانامہ لیکس نے کرپشن کی ساری کہانیا ں کھول کر رکھ دی ہیں ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کرپٹ مافیا ہیں اب وقت آگیا ہے کہ قوم کرپشن اور معاشی دہشت گردی کیخلاف متحد ہوکرحکمرانوں کے بے رحم بلا تفریق احتساب کیلئے آواز بلند کرے۔